اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں مبینہ زہریلا برگر کھانے سے 13 سالہ کنزیٰ کی ہلاکت 7 دن گزر گئے لیکن ایف آئی آر اب تک درج نہ ہوسکی، مقامی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو فوری ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مبینہ زہریلا برگر کھاکر کراچی کی 13 سالہ کنزہ کی ہلاکت کو 7 دن گزر گئے، ایف آئی درج نہ ہوئی تو والد نے عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے اور کنزیٰ کے والد ڈاکٹر باری کا تازہ بیان لینے کا حکم دیا۔
نوٹس ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایچ او تھانہ نارتھ ناظم آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پولیس کی جانب سے اب تک مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہار برہمی بھی کیا، اسپتال کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ میں وجہ موت فوڈ پوائزننگ قرار دی جاچکی ہے۔ سماء