Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بجلی اور گیس کا بحران دو سال میں ختم کردیں گے،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد   :   وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور روز مرہ استعمال کے اشیاء، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔  دورے کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں دکانداروں سے اشیائے خور و نوش کے نرخ بھی معلوم کئے اور خریداروں کے درمیان گھل مل گئے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور عام شہریوں سے ملاقات کی، وزیراعظم نے اسلام آباد کی قدیم مارکیٹ آبپارہ اور جی ٹین مرکز کابھی  اچانک دورہ کیا اور عام شہریوں سے ملاقات کی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم نے  مارکیٹ اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور عام لوگوں سے خریدو فروخت سے متعلق سوال کیے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت ملک میں سوئی گیس ، پٹرولیم ، بجلی کا جو بحران درپیش ہے اس کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا ، وزیر اعظم شہریوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کئے ، اس موقع پر شہریوں نے وزیر اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم نے ان مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ دو سال میں ختم کردیں گے، مسائل سنگین ہیں،تاہم ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube