Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاور،حیات آباد میں امام بارگاہ کے باہر 3 دھماکے، فائرنگ ،20شہید،50 سے زائدزخمی

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے  دو دھماکوں اور خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد20 ہوگئی، جب کہ دھماکوں اور فائرنگ سے50 سے زائد  افراد  زخمی بھی ہوئے،  دھماکے اور فائرنگ امام بار گاہ کے اندر اور باہر  کیے گئے، جب کہ خود کش حملہ آور نے مسجد کے اندر خود کو  دھماکے سے اڑایا۔دھماکے کے بعد  دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے  حیات آباد فیز فائیو  میں امام بارگاہ کے بارہ اور اندر  یکے بعد دیگر تین  دھماکوں میں جاں  بحق افراد کی تعداد 20 تک جا پہنچی ہے، جب کہ فائرنگ اور دھماکوں سے 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد پانچ سے چھ تھی ، جو ایف سی کی یونیفارم میں ملبوس تھے، ایک حملہ آور نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں  اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے امام بار گاہ میں نماز ظہر کے دوران ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، عینی شاہدین کے مطابق دھماکےدستی بموں سےکیےگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لے کر  پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube