Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وفاقی حکومت فاٹا کی سرحد پر ایف سی تعینات کرے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کہتے ہیں صوبے کی پوليس فاٹا نہيں جاسکتی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایف سی کو صوبے میں تعینات کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

پشاور دھماکے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ پولیس فاٹا میں نہیں جاسکتی، قبائلی علاقے کی سرحد پر ایف سی کو تعینات کیا جائے، وفاقی حکومت نے ابھی تک ایف سی کی خدمات واپس نہیں کیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے حملے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیکیورٹی فورسز اور پولیس ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں، حملے کی پہلے سے انٹیل جنس اطلاعات نہیں تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube