Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کوئٹہ،ژوب میں فورسز کی کارروائی،4مغوی بازیاب،2کی تلاش جاری

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

کوئٹہ   :   بلوچستان کی ڈسٹرکٹ ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران چار مغویوں کو بازیاب کرلیا، تاہم پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے پاک افغان سرحدی علاقے ذوب میں کانوکئی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی سی ایل کے اغوا کیے گئے چار ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرلیا، تاہم دو ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں کو دہشت گردوں نے گاڑی سمیت دو ہفتے قبل اغوا کیا تھا۔

آپریشن میں ایف سی (فرینٹیئر کور ) کے دو سے زائد اہل کاروں نے حصہ لیا، جب کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے، واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اس علاقے میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube