Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ماڈل عبیرہ قتل کیس کی تفتیش مکمل،مجرم بے نقاب،جرم قبول

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :   سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی ماڈل عبيرہ قتل کيس ميں اہم پيش رفت سامنے آگئی، پوليس نے تفتيش مکمل کرکے طوبيٰ ، فاروق اور ذيشان کو حتمي ملزمان قرار ديديا ہے ،، لمحہ بہ لمحہ بدلتي صورت حال اور تفتيش نے کئی اہم راز فاش کر ڈالے۔
 
ايس ايس پي انويسٹي گيشن نے پريس کانفرنس کے دوران اِزما راؤ عرف طوبي سے متعلق کئي انکشافات کيے، پوليس کے مطابق طوبي نے عبيرہ کو اپنے سابق شوہر بابر بٹ کے قتل کے لئےراضي کيا، بعد ميں عبيرہ نے بابر بٹ کو زہر دينے سے انکار کيا، جس کے نتيجے ميں طوبي نے عبيرہ کو بھي قتل کر ديا۔

طوبي نے پوليس کو ديئے گئے اپنے اعترافي بيان ميں کہا ہے کہ اس کي بيٹي بيماري کي وجہ سے مري، جس کے ذمہ دار کيمرہ مين يوسف اور سابق شوہر بابر بٹ تھے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں طوبی کا مزید کہنا تھا کہ عبيرہ کو يوسف کے قتل اور بابر بٹ کو زہر دينے کے منصوبے کا علم تھا، اسي وجہ سے عبيرہ کو راستے سے ہٹايا۔
 
پوليس کے مطابق دونوں مقتولين کو ايتھنول دے کر قتل کيا گيا اور تحقيقات مکمل ہونے کے بعد اب ملزمان کو عدالت ميں روبرو پيش کرديا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube