Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، چار گینگسٹر مارے گئے  

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

کراچی: شہر کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں چار گینگسٹر مارے گئے جبکہ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیاری میں جمن شاہ پلاٹ کے قریب رینجرز اور گینگسٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  جس میں چار ملزمان مارے گئے۔

 

رینجرز ترجمان کے مطابق گینگسٹرز ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ 

 

رینجرز کے مطابق ملزم شہریار بیس سے پچیس۔ ثناء اللہ بیس۔ لیاقت پندرہ سے بیس جبکہ امیر حسن چار افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

اس سے پہلے لیاری کے  غریب شاہ گراونڈ  اور گبول پارک کے قریب فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube