ویب ایڈیٹر:
کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے ایک بار پھر اپنے کارناموں کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، جہاں پرواز کئی کئی گھنٹوں مسافروں کو رلاتی ہے وہی روایت کے برخلاف ہفتہ کے روز پشاور جانے والی پرواز وقت سے تین گھنٹے قبل ہی روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کے باکمال لوگوں اور اتنی ہی ان کے لاجواب کارنامہ، ہفتہ کے روز کراچی سے پشاور جانے والی پرواز تین گھنٹے پہلے ہی اڑان بھرگئی، فلائیٹ پی کے تین سو پچاس کو پشاورکیلئے بارہ بج کر چالیس منٹ پر روانہ ہونا تھا، تاہم جانے کی جلدی یا معاملہ کچھ اور پرواز نو بجے ہی فراٹے بھرتی اڑن چھو ہوگئی اور بچارے مسافر ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔
ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے انتظامیہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ فلائٹ پونے ایک بجے تھی، پہلے کیسے اڑا دی،جس پر انتظامیہ نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پرواز تو نو بجے اڑ گئی آپ کہاں رہ گئے تھے،جس کے بعد مسافروں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر متعلقہ پرواز کے مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔ سماء