Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

فوجی عدالتیں: اکیسویں آئینی ترمیم پر آج رائے شماری ہوگی

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے لئے اکیسویں آئینی ترمیم پر آج رائے شماری ہوگی ۔ وزیر اعظم نے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کے لئے تمام ارکان کو ناشتے پر بلالیا ہے ۔

 

اگر سب کچھ پلان  کے مطابق ہوا تو اکيسويں ترميم کے لئے درکار دو سو اٹھائيس ووٹ باآساني مل جائيں گے۔

اسپیکر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے تمام جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں، حکومت ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتی ہے، اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی درخواست اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ 1954ء میں ترمیم کے بلوں پر ووٹنگ کل تک مؤخر کردی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کہتے ہیں کہ ترمیمی بل کی منظوری کیلئے کل ایوان میں ووٹنگ کرائی جائے گی، حکومت کی کوشش ہے تمام جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں، حکومت ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کل قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے ہے، تاہم ترمیمی بل پر ووٹنگ کیلئے معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کردی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے باعث ترامیم کے بل آج منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسودے سے لفظ فرقہ واریت اور مذہب کے لفظ نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube