Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

متحدہ کے کارکنوں کے قتل پر یوم سوگ، مارکیٹیں اور دکانیں بند

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ايم کيو ايم کے يوم سوگ پر کراچی ميں اتوار کے روز کھلنے والی مارکيٹيں اور دکانيں بند رہيں، سی اين جی اسٹیشنز اور پيٹرول پمپس بھی نہيں کھل سکے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے سڑکوں پر سناٹے کا راج رہا۔

ايم کيو ايم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کيخلاف يوم سوگ پر کراچی میں معمولات زندگی معطل رہے، دکانيں اور مارکيٹيں بند رہیں، برنس روڈ، صدر، نمائش، لياقت آباد اور ديگرعلاقوں ميں اتوار کے روز کھلنے والے بازار بھی نہ کھل سکے۔

پيٹرول پمپس اور سی این جی اسٹيشنز بھی يوم سوگ پر بند ہے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے سڑکيں ويران ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube