Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرول بحران پر قوم سے معافی مانگ لی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :   وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرول بحران پر قوم سے معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کے لیئے گاڑیوں کی قطاریں دیکھ کر شرمندگی ہورہی ہے۔

چوہدری نثار کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے پیٹرول بحران پر حکومتی ناکامی کا اعتراف کرلیا، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیئے، ایسے معاملے کو قالین کے نیچے نہیں دبایا جاسکتا جو عوام کے لیئے اذیت کا سبب ہو۔

سیاسی صورت حال پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو این اے ایک سو بائیس میں منہ کی کھانا پڑی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے الیکشن ٹریبونل سے پہلے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وزیر ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، مگر انتخابی عملے کی غلطیوں کو ن لیگ سر ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube