Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سینیٹ کی باون سیٹوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد  :  الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی باون سیٹوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد موجودہ باون اراکین اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ بارہ فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے،جب کہ ان کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ تاریخ کو کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 20بیس اور اکیس فروری کو کی جائے گی، امیدوار پچیس فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔

سینیٹ انتخابات کی تاریخوں کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube