Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسلام آباد: موسم سرما کا حسن مزید نکھر گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بادل بھی برس کر منظر مزید حسین بنا رہے ہیں۔ کہیں برفباری سے خشک سالی کا زور ٹوٹا  تو کہیں جل تھل ہوگیا۔

سہانے موسم کی دلکشی برقرار۔ کہیں برف کے نرم گالے تو کہیں برستی بوندوں کی جھنکار۔

پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھے، قدرت کے کینواس کو حسین بنا رہے ہیں۔ میدانی علاقوں میں بادل خوب زور آزمارہے ہیں۔

گرجتے ہیں تو کبھی دل کھول کر برستے ہیں۔ آسمان سے گرتی بوندوں کی دھنوں پر دل کے ساز گیت بننے لگے ہیں۔

موسم سرما کا دلفریب رنگ ہے۔ جاڑا بھی ہے جوبن پر چٹوروں کی تو جیسے عید ہوگئی۔ گرما گرم سوغاتوں سے جی بہلایا جارہا ہے۔ دستر خوان چٹ پٹے کھانوں سے سجایا جارہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube