اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شريف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا، اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کےانتقال سےعالم اسلام درد مندرہنماسےمحروم ہوگیا، شاہ عبداللہ کےانتقال سےپیداہونےوالا خلا پورانہیں ہوسکےگا۔
صدر نے کہا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزپاکستان سے خصوصی محبت رکھتےتھے، شاہ عبداللہ کےانتقال پرپاکستانی حکومت اورعوام بہت ہی دکھی ہیں، دوسر جانب وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اچھے دوست سے محروم ہوگیا،پوری قوم دکھ کی اس گھڑی ميں سعودی عوام کےساتھ ہے،۔،وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کی عیادت کےلیےگذشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔ سماء