Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

طلبا کااحتجاج رنگ لے آیا، بھاٹی گیٹ اسکول کا تنازع حل

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :   لاہور میں ٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والے اسکول کی ضلعی انتظامیہ کو حوالگی کا تنازع حل ہوگیا، محکمہ تعلیم اور ٹرسٹ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد اسکول کا انتظام ٹرسٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام اور ٹرسٹ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات میں طے پاگئے، مذاکرات کے بعد اسلامیہ ہائی اسکول ٹرسٹ کے زیرانتظام ہی چلایا جائے گا  اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اور اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، اس سے پہلے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ کی تحویل کے معاملے پر طلبا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،  معاملہ حل نہ ہونے سے اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔
 
دہشت گردي کي حاليہ لہر کے باعث ٹرسٹ نے حکومت سے سيکیورٹي فراہم کرنے کا مطالبہ کيا، جس پر حکومت نے اسکول کو سرکاري تحويل ميں لينے کا فيصلہ کيا۔ طلبا، ان کے والدين اور اساتذہ حکومت کے اس فيصلے کو ماننے پر آمادہ نہ ہوئے، اسکول ضلعي انتظاميہ نے تحويل ميں ليا تو بچے احتجاجا سڑک پر نکل آئے، اسي احتجاج کے دوران گزشتہ روز دھکم پيل کے باعث ايک بچہ گر کر زخمي ہو گيا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube