Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

خیبر ایجنسی،پاک فوج کی کامیاب کارروائی،32دہشتگردجہنم واصل

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

خیبر  ایجنسی : اپاک افواج نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم طالبان کے 32 دہشت گردوں کو منقطی انجام کو پہنچا دیا، دہشت گرد پاک سرزمین پر گھنونی کارروائیوں کے بعد افغان بارڈر کی جانب فرار ہو رہے تھے، کارروائی میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے کامیاب کارروائی کے دوران خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں 32 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گردافغان سرحد کی طرف فرارہو رہے تھے، دہشتگردساتھیوں کی لاشیں چھوڑکرفرارہو گئے، کارروائی میں3سیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ فورسز نے ورمگئی اور سپرکوٹ کے مقام پر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔  

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں گزشتہ رات جھڑپ ہوئی،جس میں32 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کی لاشیں جمرود لیویز سینٹر منتقل کردی گئی ہیں ۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکراسلام سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی تحصیل جمرود میں جھڑپ کے دوران فورسز نے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جن کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube