Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بلوچستان اور پنجاب میں ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

گوجر خان / بولان : بلوچستان اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 10 افراد کی جان لے لی، ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

گوجر خان میں راولپنڈی آنیوالی وین ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

گھنگریلا کے نزدیک پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube