لاہور: لاہور سميت پنجاب بھر ميں خشک سردي اور دھند پڑنے کا سلسلہ پچھلے کئی روز سے جاري ہے، کُہر کی گہری چادرمیں ہر شے لپٹی نظر آرہی ہے۔
دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز اور موٹروے پر ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
سخت جاڑے اور دھند ميں شہري سفر کرنےميں احتياط بھي برت رہے ہيں۔
لاہور سميت پنجاب بھر ميں صبح اور شام کے اوقات ميں خشک سردي اور شديد دھند کا سلسلہ اگلے کئي روز تک جاري رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت بھي تين ڈگري تک پہنچ سکتا ہے۔