Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام، مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2014 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، سول سوسائٹی کے نمائندوں کو قتل کی دھمکیاں دینے پر مولانا عبدالعزیز کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے سول جج ثاقب جواد نے پولیس کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، تفتیشی افسر نے عدالت کو پیش ہوکر بتایا کہ مولانا عبدالعزیز کی براہ راست گرفتاری سے نقص امن کا خطرہ ہے لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی۔

سول سوسائٹی کی درخواست پر 19 دسمبر کو تھانہ آبپارہ میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے محافظوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر نمبر 569 میں الزام عائد کیا گیا کہ لال مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، قانونی طور پر اب مولانا عبدالعزیز کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube