Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سانحہ پشاور : سول سوسائٹی کا سال کا آخری دن یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2014 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

پشاور : سول سوسائٹی نے سانحہ پشاور کے سوگ میں سال کا آخری دن یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، 31 دسمبر کو شہر میں ہڑتال ہوگی۔

پشاور پریس کلب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ 2014ء سانحہ پشاور جیسا دکھ دیکر رخصت ہورہا ہے، اس لئے سال کا آخری دن یوم سیاہ کے طور پر منايا جائے گا۔

پشاور شہر میں تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 31 دسمبر کو ہڑتال ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube