Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

جسے امپائر کی انگلی والوں کے پاس جانا ہے چلا جائے، زرداری

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

لاہور : آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود سسٹم توڑنے نہیں دیا، مشکل وقت میں صحیح فیصلے کرنا لیڈر کا کام ہوتا ہے، عمران نیازی صاحب سیاسی سوچ نہیں رکھتے، سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، اسلام آباد سومنات کا مندر نہیں جو حملے کرتے رہو، میں غلط فیصلے نہیں کرسکتا، مجھ پر کئی شہداء کا قرض ہے، کارکنوں کے مسائل حل اور ضلعی قیادت کا احتساب کرونگا، رہنماؤں کیخلاف گو گو کے نعروں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو ہمیں چھوڑ کر امپائر کی انگلی والوں کے پاس چلے جائیں، ہمیں ضرورت نہیں۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے دیکھنے والی آنکھوں میں پیار ہے،  کوشش ہے ہر ڈسٹرکٹ میں پارٹی کنونشن خود جاکر کروں، کارکنوں کے مسائل حل اور ضلعی قیادت کا احتساب کرونگا، ضلعی قائدین سے پوچھوں گا میں نے یہ دیا، تم نے کیا کیا؟، قوم پر مشکلات آتی رہتی ہیں، شکایت کے باوجود سسٹم توڑنے نہیں دیا، مشکل وقت میں صحیح فیصلے کرنا لیڈر کا کام ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کردار سے ثابت کیا سیاست میں بہت کچھ چاہئے، عمران نیازی صاحب نے 16 کی تاریخ تبدیل کردی، وہ سیاسی سوچ نہیں رکھتے، سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، میں غلط فیصلے نہیں کرسکتا، مجھ پر کئی شہداء کا قرض ہے، جدوجہد میں کئی کارکن شہید ہوئے لیکن اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

کارکنوں کی جانب سے گو وٹو گو، گو وسان گو، گو جہانگیر گو کے نعروں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم ملک جام نہیں کرسکتے، پارٹی کو ساتھ رکھ کر چلنا ہے، ایک جرم کی سزا عوام، سیاست، تاریخ کو نہیں دے سکتے، آنے والی نسلوں سے وعدہ کیا ہے ملک بنانا ہے، کارکن لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو ہمیں چھوڑ کر چلے امپائر کی انگلی والوں کے پاس چلے جائیں، ہمیں ضرورت نہیں، بھٹو کا خون کبھی نہیں رکے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد سومنات کا مندر نہیں جو حملے کرتے رہو، مجھے صلح کیلئے نہ بلاؤ، خود صلح کرلو، آخر میں انہوں نے کہا کہ ورکرز سے ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، کارکنوں کا جوش دیکھ کر مزہ آتا ہے، سدا ساتھ رہنے کا وعدہ ہے، جس دن آؤں گا آپ کا کوئی گروپ نہیں ہوگا، تمام ورکر میرے ساتھ ہوں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube