اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی اور فضائیہ کی طرف سے آئی ڈی پیز کیلئے تین کروڑ بیس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ائیر چیف کی ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اس موقع پر وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کیلئے پاک فضائیہ کی طرف سے بتیس ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ سماء