Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کوئٹہ میں دسویں محرم کا جلوس صبح آٹھ بجے برآمد ہوگا

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 3, 2014 | Last Updated: 8 years ago

کوئٹہ: کوئٹہ میں دسویں محرم کا جلوس صبح آٹھ بجے امام بارگاہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوگا اور مختلف راستوں ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

نویں محرم الحرام پر ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ عزادار نوحہ خوانی کرکے شہدائے کربلا سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔کوئٹہ میں نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزاء میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔ جو عثمان روڈ سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر ختم ہوگیا۔ جلوس میں شریک عزاداروں نے ماتم اور سینہ کوبی کی۔

دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرکوئٹہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ داخلی راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔ 

صوبائی وزیراطلاعات رحیم زیارتوال کہتے ہیں پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلریز، اے ٹی ایف  اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جبکہ پاک فوج کے دستے  بھی الرٹ ہیں۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس شہرکے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ بھی کررہی ہے۔  سماء 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube