رحیم یار خان: تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ پارٹی چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔ پنڈال سجادیا گیا ہے ۔ تیس ہزار کرسیاں بھی رکھ دی گئی ہیں ۔
کپتان کا سونامی آج رحیم یار خان میں رنگ جمانے کو تیار ہے ۔ آج اننگز خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں ہوگی ۔ جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ شرکاء کے لئے کرسیاں بھی سجادی گئیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ کہتے ہیں اب تو مخالفین بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے بے تاب ہیں ۔
گراؤنڈ میں داخلے کیلئے چار دروازے بنائے گئے ہیں ۔ جبکہ انتظامیہ نے گراؤنڈ کی ایک دیوار بھی گرادی ہے ۔
جلسے کی تیاری کے لئے رات گئے تک کارکن جلسہ گاہ میں موجود رہے ۔ خواتین بھی بڑی تعداد میں آئی تھیں ۔ سماء