اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : خيبر ايجنسی میں پاک فوج کا آپريشن خیبرون کاميابی سے جاری ہے، آج مزيد 10 دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آپریشن خیبرون میں اب تک 350 سے زائد دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں میں 20 سرکردہ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سماء