Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

شاہ محمود کا پرویز رشید کے بیان پر اظہار حیرانگی، پریشان نہ ہونے کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے وزير اطلاعات کے بيان پر حيرانگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملات الجھانے کا الزام عائد کردیا، ساتھ ساتھ پريشان نہ ہونے کا مشورہ بھی دے ڈالا کہتے ہیں کہ 30 نومبر کو دھرنا نہیں ایک دن کا اجتماع ہوگا، حکومتی رویہ دیکھ کر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات کے بیان پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید پرویز رشید مشرق کی قدروں کو نہیں جانتے، وہ معاملات الجھا کر حکومت کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، 30 نومبر کو دھرنا نہیں، ایک دن کا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 نومبر کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انتظامیہ کيساتھ طے شدہ معاملات کی پاسداری کریں گے، پرویز رشید بلا وجہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں، انہیں حوصلہ دیں، حکومت نے کسی اور کو ترجمان بنادیا تو پرویز رشید اسے دل پر نہ لیں، کاش وزیراطلاعات اپنی صلاحیتوں سے پسماندگی دور کردیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube