اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کی ہے، جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ عمران خان کو ضرور ملتا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غیر مہذب زبان کے ذریعے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دلائل ختم ہوتے ہیں تو عمران خان غیر اخلاقی زبان کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی دھاندلی ثابت کریں، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ماڈرن طالبان ہیں اور زبردستی اپنی بات منوانا چاہتے ہیں، عمران پیپلزپارٹی قیادت کیخلاف بے ہودہ زبان بند کریں۔ سماء