Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

این اے122،مبینہ دھاندلی کیس،عمران خان6دسمبرکوٹریبونل میں طلب

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :    لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھ دسمبر کو الیکشن ٹریبونل میں طلب کرلیا، درخواست سے متعلق تحریک انصاف کے پندرہ گواہ پیش ہوئے، جب کہ چھ کے  بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

لاہور کے  این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی خلاف دائر درخواست کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں ہوئی، ہفتہ کو ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی کی جانب سے 15 گواہ پیش ہوئے، تاہم صرف چھ گواہوں کے  الیکشن ٹریبونل میں بیانات ریکارڈ کیے گئے،  عمران خان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے چھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مبینہ دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتے لہذا ٹربیونل اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے۔

جس کے بعد سردار ایاز صادق کے وکیل نے ٹربیونل سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube