Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی میں کچی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 27 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی  :  کراچی میں کچی شراب پینے   والے مزید چار افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد  ہلاک افراد کی تعداد   ستائیس  ہوگئی،  دوسری جانب جناح اسپتال میںاب بھی کئی افراد کچی شراب کے باعث  زیرعلاج  ہیں۔

کراچی میں کچی شراب موت بن کر ٹوٹ پڑی، اپنے ہاتھوں سے اس زہر کا گھونٹ بھرنے والے ایک کے بعد ایک زندگی کی بازی ہارنے لگے، باسی عید سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔  زہریلی شراب سے لانڈھی، کورنگی، سچل اور چنیسر گوٹھ میں اموات ہوئیں۔
 
جناح اسپتال میں ایمبولینسیں تڑپتے افراد کو لاتی رہیں اور لاشیں لے جاتی رہیں، 20 سے زائد افراد اب بھی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آئی، آئی جی سندھ نے کچی شراب مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
 
کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، دوسری جانب سے ایکسائز پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار سو لٹر شراب اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube