Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

طیارے سے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، فوٹیج طلب

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان ميں ضمنی اليکشن کیلئے اين اے 149 پر انتخابی مہم ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی جاری رہی، طیارے سے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرائے گئے، سماء کی خبر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا اور فوٹیج طلب کرلی۔

ملتان میں انتخابی دنگل ایک دن دور لیکن آسمان سے پمفلٹس کی بارش پر زمین پر شور مچ گیا، چھوٹے طیارے سے جاوید ہاشمی کی تعریف و توصیف میں پھینکے گئے پمفلٹس میں بالٹی پر مہر لگانے کا کہا گیا لیکن انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد اشتہاری مہم کیوں چل رہی ہے اور پمفلٹ کون گرا رہا ہے، اس کا پتا نہیں چل سکا۔

سماء کی خبر پر الیکشن کمیشن ایکشن میں آیا اور معاملے کا نوٹس لے لیا، طیارے سے پمفلٹ گرانے کی فوٹیج منگوالی گئی، جسے دیکھ کر کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ تحریری طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے لایا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل ہوسکتا ہے، اس کے ساتھ 6 ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube