Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

آٹھ محرم کوسینٹرل جیل مرکزی گیٹ پرخودکش حملہ کرناتھا،گرفتاردہشتگرد

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی  :  سینٹرل جیل سرنگ کیس سے متعلق مزید حیرت اور سنسی خیز انکشافات سامنے آگئے،جب کہ گرفتار دہشت گردوں کی اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید آٹھ کالعدم طالبان کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں حساس اداروں نے چھاپوں کے دوران سینٹرل جیل سرنگ کیس سے جڑے مزید آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے لیب ٹاپ، نقشے، موبائل فونز ، سیٹلائیٹ فونز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ یہ چھاپے گلشن اقبال، لیموں گوٹھ اور صفورا میں مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاریاں سرنگ کھودنے والے  دہشت گردوں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، تمام گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 8 محرم کو جیل کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملہ کرنا تھا، جس کے بعد جیل کے اندر موجود ساتھیوں نے اندونی حصوں میں دھماکے کرکے جیل سے فرار ہونا تھا۔

دہشت گردوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ عاشورہ کی رات سرنگ سے جیل میں داخل ہونا تھا، سرنگ سے داخل ہو کر جیل میں بھی دھماکے کرنے تھے، سینٹرل جیل کراچی پر حملے کا مقصد اپنے 122 ساتھیوں کو چھڑانا تھا۔

دوسری جانب ڈی ایس پی نیو ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پولیس سینٹرل جیل پر حملے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کرسکی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ مقدمہ کون درج کرائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube