ویب ایڈیٹر :
باجوڑ ایجنسی : افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی علاقوں پر گولا باری کی گئی ہے، حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے صبح آٹھ بجے افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے چہارمنگ پر دو مارٹر گولے فائر کیے، داغے گئے مارٹر گولے پاکستانی علاقے چہارمنگ میں دو مارٹر گولے ایک گھر پر آکر گرے،جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی افغان صوبہ کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے علاقے غاخی پاس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان کی جانب سے دانستہ طور پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی ، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ سماء