Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

تھر میں غذائی بحران برقرار، 6 بچے جاں بحق، کوئی پرسان حال نہیں

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

مٹھی : تھر ميں غذائی بحران برقرار ہے، 3 دن ميں پھول سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، مٹھی کے واحد سرکاری اسپتال ميں درجنوں کمسن زیرعلاج ہيں ليکن ڈاکٹر صرف ايک ہے، بڑے پيمانے پر جانور بھی مرنے لگے۔

تھر میں ایک بار پھر غذائی بحران نے لوگوں کی زندگیاں چھیننا شروع کردیا، شہری پریشانی کے عالم میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں تاہم عوام کی خدمت کی دعویدار حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رہی۔

مٹھی کے واحد سرکاری اسپتال میں ايک انار سو بيمار کی صورتحال ہے، 40 بچے زیر علاج ہیں ليکن ڈاکٹر صرف ايک، طبی عملہ بھی نہ ہونے کے برابر  ہے، بچے درد سے تڑپ رہے اور صرف قدرت کے رحم وک رم پر ہيں۔

غذاتی قلت کے باعث 3 روز ميں 6 بچے دم توڑ چکے، انسان تو انسان جانور بھی لاغر ہوگئے، پانی اور غذاء کی کمی کے سبب بڑی تعداد ميں جانور مرنے لگے ہيں، جانوروں کی باقيات سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

تھر واسی گزشتہ برس بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے اور اس بار بھی گندم سرکاری گوداموں تک تو پہنچ گئی ليکن تقسيم کا عمل تاحال شروع نہ ہوسکا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube