Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مٹھی میں سہولیات دینے کے دعوے

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : تھرپارکر کی صورتحال پر ایم کیو ایم نے تنقید کی تو وڈے سائیں کو جوش آگیا، دعویٰ بھی کردیا کہ مٹھی میں دی گئی سہولیات کا کسی بھی بڑے شہر سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

تھر کی صورتحال پر جب متحدہ قومی موومنٹ آواز اٹھائی، سندھ کے بزرگ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے مزاج برہم ہوگئے، مائیک سنبھالا اور دھواں دھار تقریر کر ڈالی۔

انگریزی زبان سے شروع ہوئے، سندھی میں خطاب کیا اور اردو میں خوب گرجے برسے، بولے تھر میں بھوک سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کہا تھر کیلئے 5 سالوں میں جو کچھ کیا اسے تسلیم کیا جائے، اندھیرے میں تیر نہ چلائے جائیں۔

یہ بھی بتایا کہ جون سے قبل ننگر پارکر تک پانی کی لائنیں بچھائیں گے، تھر میں 80 آر او پلانٹ کام کررہے ہیں، انہوں نے ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کو پیشکش کی کہ وہ مٹھی اسپتال کا دورہ کریں، کوتاہی ثابت ہوگئی تو معافی مانگ لوں گا، جاتے جاتے خبردار بھی کرگئے کہ ان کے بیان پر کوئی بحث نہ کی جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube