Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

آرمی چیف نےتھرباسیوں کی آوازسن لی،فوج کے دستے مدد کیلئے روانہ

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

راول پنڈی  :  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پاک افواج کے امدادی دستے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں روانہ کردی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک افواج کے چار دستے تھرپارکر روانہ کر دیئے گئے، نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کراچی سے چار کمپنیاں چھاچھرو، ڈلی اور مٹھی اضلاع بھجوائی گئی ہیں، چھاچھرو ، ڈپلو، ڈھونیا اور کھنسر میں راشن تقسیم کرنے کے پوائنٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، چاروں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر 60 ٹن راشن موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں چار میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سے 900 متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا چکا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل نے قحط زدگان کی مدد کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube