اسٹاف رپورٹ
ملتان : بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور امداد کی تقسیم کیلئے ملتان پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست نہیں ایک قوم بننے کا ہے، جیالوں نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کی خبر گیری کیلئے پنجاب کے دورے پر ہیں، وہ ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا پہنچے، گاڑی سے اتر کر اسٹیج پر آئے تو جیالوں نے انہیں دیکھتے ہی زبردست نعرے لگائے، اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے اپنے مختصر خطاب میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ 2 سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی تھے، یوسف گیلانی کہتے ہیں پارٹی چیئرمین عوام کی محبت میں آئے ہیں۔
جیالوں نے پارٹی رہنماؤں کی رخصت کے بعد حکومت مخالف نعرے بھی خوب لگائے۔ سماء