Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی میں پولیس افسر سمیت مزید دس افراد زندگی ہار گئے

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2014 | Last Updated: 8 years ago

کراچی: شہر کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس افسر سمیت ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی۔ 

کراچی میں آپریشن جاری ہے۔  لیکن قاتل پھر بھی بے لگام ہیں۔ ماڑی پور میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے اے ایس آئی بابر جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی نمبر چار میں فائرنگ سے فیض الامین نامی شخص جان سے گیا۔

ماڑی پور میں واٹر بورڈ کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کی شناخت ادریس ، وقار اور انس کے نام سے ہوئی ۔

منگھوپیر قلندریہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ بشیر احمد جاں بحق ہو گیا۔
 

لیاری چاکیواڑہ کے علاقے میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ساٹھ سالہ سعید محمد بلوچ جاں بحق ہوا ۔

نیو کراچی کے علاقے فائیو سی ون میں فائرنگ سے نعیم جاں بحق ہوگیا۔
 

صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے خاتون کی جان گئی ۔ سماء 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube