Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے مڈٹرم الیکشن کی حمایت کردی

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے مڈٹرم الیکشن کی حمایت کردی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کے زور پر یہ سب نہیں چاہتے، وزیراعظم فیصلہ کریں نظام بچانے کیلئے کیا بہتر ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے نہیں وزیراعظم استعفیٰ دیں، لیکن حالات کے پیش نظر خود فیصلہ کریں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مڈٹرم الیکشن کی حمایت کردی، پارلیمنٹ میں غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ   مسائل کا حل صرف مذاکرات  کے ذریعے ممکن ہے، مڈٹرم الیکشن کے حق میں ہیں مگر ڈنڈے کے زور پر نہیں۔

خورشید شاہ نے مشورہ بھی دیا،اور بولے پارلیمنٹ اور نظام کا تحفظ چاہتے ہیں، صورت حال کے مطابق وزیراعظم اپنے طور پر فیصلہ کریں تو  کے نظام بچانے کیلئے کیا بہتر ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube