Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

رواں سال صدقہ فطر،فدیے کی شرح100روپے فی کس مقرر

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : مفتی منیب الرحمان  نے رواں سال کیلئے فطرہ اور کفارہ صوم کی شرح سو روپے فی کس مقرر کردی۔

رواں سال کیلئے فطرہ اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق اس سال صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح سو روپے فی کس مقرر کی گئی ہے، تاہم اشیاء خور و نوش کے حساب سے یہ رقم مختلف بنتی ہے۔

گندم کے حساب سے فطرہ سو روپے فی کس دینا پڑے گا، اسی حساب سے تیس دن کا کفارہ صوم تین ہزار روپے دینے پڑیں گے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ جو کے حساب سے فطرہ دینا چاہتے ہیں وہ فی کس دو سو چالیس روپے دیں گے اور اسی حساب سے  وہ پورے رمضان کا فدیہ سات ہزار دو سو روپے دیں گے۔

کھجور کے حساب سے فی کس فطرہ کی رقم بنتی ہے بارہ سو اسی روپے، جب کہ کشمش کی مناسبت سے دو ہزار پانچ سو ساٹھ روپے فطرہ دینا پڑے گا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube