Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنادیں، چیف سیکریٹری سندھ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر

کراچی : چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹیں بنادیں، صوبے میں فوج الرٹ ہے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا داخلہ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنادیں، دیگر صوبوں سے آنیوالوں کو شناخت کے بعد چھوڑا جارہا ہے، پنجاب، بلوچستان کی سرحدوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج بھی فوج الرٹ ہے، جہاں دہشتگردی کا واقعہ ہوگا وہاں فوج پہنچ جائے گی، کالعدم تنظیموں کو زکوٰة اور فطرہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، کوتاہی کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سجاد سلیم ہوتیانہ کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کا رینجرز اور پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے، شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے باعث دہشتگرد چھپتے پھر رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube