Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

آصف زرداری کی سندھ کے وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دیدی، ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر ہر 3 ماہ بعد اجلاس ہوگا، وزراء کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزراء کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے گئے، اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزراء کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی بھی اہمیت نہیں دیتی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی کی شکایت پر صوبائی وزراء کو تنبیہ کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دیتے ہوئے مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا، وزیر اور افسر کے دفتر آنے جانے کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی کی شکایت پر صرف اراکین کا اجلاس بلاؤں گا، جس میں کوئی وزیر نہیں ہوگا، کسی بھی رکن اسمبلی کو شکایت ہو تو بغیر ڈرے بیان کرے، سندھ حکومت کی کارکردگی پر ہر 3 ماہ بعد جائزہ اجلاس بھی ہوگا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی یہی رہی تو آئندہ ایران کی طرح نامزد کیا جائے گا، ایران میں وزراء کو پارٹی پول کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube