Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور : اچھرہ کے مکان میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے علاقے اچھرہ ميں گھر ميں آگ لگنے سے 2 کم سن بہنيں جاں بحق ہوگئيں، شديد جھلسنے والی تيسری بچی ميو اسپتال انتظاميہ کی مبينہ غفلت کی بھينٹ چڑھ گئی، واقعے کے وقت والدین گھر سے باہر تھے اور بچیوں کو آگ کے شعلوں سے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔

اچھرہ کے علاقے ذیلدار روڈ پر ہنستا بنستا گھر اجڑ گیا، گھر کی تيسری منزل پر عاليہ، خديجہ اور نور کو ان کی ماں چھوڑ کر باہر گئی، جہاں بجلی آنے سے شارٹ سرکٹ ہوگيا اور گھر ميں آگ لگ گئی۔

اہل خانہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ريسکيو کو بروقت دی گئی لیکن اہلکار تاخیر سے پہنچے، آتشزدگی کے نتيجے ميں 4 سالہ خديجہ اور 2 سالہ عاليہ موقع پر جاں بحق ہوگئيں جبکہ 3 سالہ نور کو تشويشناک حالت ميں ميو اسپتال منتقل کيا گيا ليکن انتظاميہ کی ستم ظريفی يہ کہ بيڈ نہ ہونے کا جواز بناکر بچی کو سروسز اسپتال بھجوا ديا، اسی بھاگ دوڑ ميں طبی امداد نہ ملنے کے باعث کم سن نور بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔

پوليس کے مطابق حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا اور ضروری کارروائی کے بعد ميتيں والدين کے حوالے کردی گئیں، علاقہ مکينوں کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت اور ديگر بنيادی سہوليات کے فقدان کے باعث کم سن بچيوں کو بچانے ميں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube