اسٹاف رپورٹ
لاہور : سونامی کی بپھری لہروں سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی بنالی، کپتان کے گڑھ خیبرپختونخوا میں اے این پی سے رابطہ کرلیا۔
اے این پی کے رہنماء سینیٹر زاہد خان نے سماء کو بتایا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حاجی عدیل کو ٹیلی فون کرکے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور دونوں رہنماؤں نے جلد مل بیٹھنے پر اتفاق کیا۔
زاہد خان کہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی قیام امن کیلئے کسی بھی جماعت سے ملاقات کیلئے تیار ہے۔ سماء