اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر مارے گئے دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھارتی ساختہ ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنیوالے کئی دہشت گردو کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا جبکہ کچھ نے خود کو دھماکوں سے اڑالیا، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھارتی ساختہ ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں سے ملنے والے اسلحہ کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ بھارتی ساختہ ہے۔
ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ حملے میں کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، تمام طیارے محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے ہیں۔ سماء