Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ایئرپورٹ کلیئر قرار،دہشتگردوں سےبھارتی اسلحہ برآمدہوا،رینجرز

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن حکام پر منحصر ہے کہ وہ کب آپریشنل کرتے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ کو کلئیر قرار دے دیا ہے، دوپہر 12 بجے ایئرپورٹ کو کھولا جاسکتا ہے، تاہم حتمی طور پر سول ایوی ایشن حکام پر منحصر ہے کہ وہ کب آپریشنل کرتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد شکل و صورت سے ازبک لگتے ہیں، اسلحہ بھارتی تھا یا نہیں تحقیقات کی جائیں گی،تاہم ابتدائی تحقیقات سے دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ بھارتی ہے، جس کے بعض شواہد ملے ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے میڈیا کو مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کارگو عمارت کو آگ لگائی، دہشت گردوں کے خلاف رات ساڑھے 11 بجے شروع ہونے والا آپریشن صبح ساڑھے4 بجے مکمل ہوگیا، کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، حملے میں رینجرز کا ایک جوان شہید ہوا، رینجرز اور پولیس کے4، 4 جوان زخمی ہوئے، جب کہ اے ایس ایف کے 8 اہل کار شدید زخمی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube