Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی ایئرپورٹ حملہ،شہداء کے ناموں کی فہرست جاری

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے، حکام کی جانب سے جام شہادت نوش کرنے والے اہل کاروں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اے ایس ایف سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی 32 سالہ طارق محمود، اے ایس ایف پولیس کانسٹیبل 45سالہ منتظر، اے ایس ایف پولیس کانسٹیبل 30سالہ عبدالمالک، اے ایس ایف ایس آئی محمد سرور، اے ایس ایف اہل کار اسلام الدین، اہلکار محمد حیات، سب انسپکٹر عبد الحفیظ، اے ایس آئی محمد عارف، سپاہی غلام مرتضیٰ، ایس آئی محمد اقبال، اے ایس ایف محمد اعظم شامل ہیں۔

شہید ہونے والے رینجرز اہل کار کا نام دل مراد علی ہے، جب کہ پی آئی اے انجینیر فخرالحسن خان، پی آئی اے اہل کار فضل محمود زبیری، مینٹیننس شفٹ انچارج پی آئی اے تنویر، پی آئی اے ملازم محمد الیاس، سول ایوی ایشن اہل کار 30سالہ مظفرالحسن، شاہین ایئرلائن کا ملازم عبدالخالق صدیقی اور ایک لاش  نامعلوم ہے جس کی شناخت باقی ہے۔

حملے میں اے ایس ایف کے متعدد اہل کار زخمی بھی ہوئے، کل زخمیوں کی تعداد 24 ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube