ویب ایڈیٹر:
ملاکنڈ: ملاکنڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ليويز اہلکار شہید ہوگئے، علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے سخاکوٹ کے کلے غارو میں دہشت گردوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردہا، دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو لیویز اہل کار شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہید اہل کاروں کے نام ارشد اور عمران ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، علاقے میں شرچ آپریشن جاری ہے، شہید اہل کاروں کے جسد خاکی درگئی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی دہشت گردوں نے لوئر کرم ایجنسی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید جب کہ ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔ سماء