Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سمندری طوفان دو روز میں عمان سے ٹکرائے گا

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نانوک کا جو اگلے دو روز  میں عمان سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی شہر کو کوئی خطرہ نہیں ۔ لیکن سڑکوں پر آنیوالی سمندری لہروں نے ہلچل مچا دی ہے۔کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ میں سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سمندر نے لی کروٹ تو نور محمد کا جھونپڑا بھی بہہ گیا۔  کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کا ماہی گیر نور محمد پانی سے اپنا رزق تلاش کرتا ہے۔۔ پانی نےہی اس کا یہ حال کردیا۔

ایک نور محمد ہی نہیں، ریڑھی گوٹھ کے سب ہی مکین پریشان ہیں۔  سمندر کی موجوں نے مزید انگڑائی لی تو ان کےگھربھی سلامت نہیں رہیں گے ۔

حکام کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان تو کردیا گیا لیکن تاحال ان غریبوں کی مدد کو کوئی نہیں پہنچا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube