Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ملیربچہ جیل سےتین قیدی فرار،ایک گرفتار،دوکی تلاش جاری

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی : ملیر کی بچہ جیل سے تین قیدی فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی اور مستعدی دیکھاتے ہوئے ایک قیدی کو گرفتار کرلیا، جب کہ دو قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع ملیر کی بچہ جیل منگل کی علی الصبح تین قیدی فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی اور بروقت کارروائی کرکے ایک قیدی کو پکڑ لیا، تاہم دو قیدی تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

ملیر بچہ جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں سردار طاہر اور ذاکر حسین کی گرفتاری کے لئے جیل کے اطراف اور نیشنل ہائی وے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دونوں قیدی ڈکیتی کے الزام میں قید تھے۔ حکام نے مزید بتایا کہ قیدی بچہ جیل کی سلاخیں توڑ کر نکلے اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے۔

تیسرا قیدی دیوار کود رہا تھا کہ جیل ٹاور پر موجود اہل کار نے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ گر گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جیل عملے نے فوری طور پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے قیدی دانیال ارشد کو گرفتار کرلیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube