اسٹاف رپورٹ
کراچی : سانحہ لاہور کیخلاف ایم کیو ایم نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تو کراچی میں افراتفری پھیل گئی، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہوگئے جو کھلے تھے وہاں شہریوں کا رش لگ گیا۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے 8 کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے پر کراچی پریس کلب پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے واقعے کیخلاف ملک میں کل پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، جس کے بعد شہر میں افراتفری پھیل گئی۔
کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند ہونا شروع ہوگئے، جو کھلے تھے ان پر رش لگ گیا، شہری بیچارے ایندھن کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے۔
شہر کے حالات کو دیکھ کر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے بھی بدھ کو ہونے تمام پرچے ملتوی کردیئے ہیں، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سماء